ابنا: سینیٹ کا ریکوزیشنڈ اجلاس پریزائڈنگ آفیسر سینیٹر افراسیاب خان خٹک کی زیر صدارت شروع ہوا۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر سعیدہ اقبال نے کورم کی نشاندہی کی جس کے بعد سینیٹ میں گھنٹیاں بجائی گئیں بعد ازاں نماز مغرب کا وقفہ ہو گیا جس کے بعد بھی کورم پورا نا ہو سکا اور پریزائڈنگ آفیسر نے اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دیا۔
آج کے اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق مہمند ایجنسی میں نیٹو حملے اور میڈیا میں کئے گئے انکشافات خاص طور پر Financial Timesمیں منصور اعجاز کے شائع شدہ آرٹیکل سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث ہونا تھی۔ قائم مقام صد فاروق ایچ نائیک نے سینٹ کا باقائدہ اجلاس جمعہ کو طلب کر لیاہے۔ سینٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے ہو گا۔ ........
/169